برسلز (این این آئی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملکوں کے ہزاروں فوجی آج سے بحیرہ روم میں شروع ہونے والی سمندری جنگی مشقوں میں شریک ہوں گے، 140 جنگی ہوائی جہاز اور ساٹھ سے زائد جنگی بحری جہاز بھی حصہ لیں گے۔
فوجی مشقیں پانچ ہفتے تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کے حوالے سے برطانوی وزیر دفاع مشیل فالن نے کہاکہ یہ فوجی دنیا کے کسی بھی حصے میں انتہائی خطرناک حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
بحیرہ روم میں نیٹو کی دفاعی فوجی مشقیں آج شروع ہوں گی
Oct 19, 2015