اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں مکمل، نوٹیفکیشن آج جاری ہو گا

Oct 19, 2015

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیںجن کا نوٹیفکیشن اورانتخابات کا شیڈول آج جاری کیا جائیگا جس کے تحت پولنگ 30نومبر کو ہو گی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے اسلام آباد کو 50 یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیڈول بھی آج پیر کو جاری کرے گا جس کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 30نومبر کو ہو گی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جاری کردہ شیڈول حلقہ بندیاں مکمل نہ ہونے کی وجہ سے واپس لے لیا تھا۔
لیکن اب حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور آج نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

حلقہ بندیاں

مزیدخبریں