بھارت جنوبی افریقہ ون ڈے میچ ‘دھمکی دینے والے ہاردک سمیت 7گرفتار

راجکوٹ (سپورٹس ڈیسک )گجرات کے شہر راجکوٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔گجرات کی پٹیل برادری کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرنے والے نوجوان رہنما ہاردک پٹیل نے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دی تھی ۔ پولیس نے پٹیل برداری کے رہنما ہاردک پٹیل کو جام نگر سے راجکوٹ آنے والی شاہراہ پر روک لیا اورہاردک سمیت 7افرادکو گرفتار کر لیا۔ راجکوٹ سٹیڈیم کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ تھی۔راجکوٹ کے پولیس کمشنر موہن جھا نے میڈیا کو بتایا کہ میچ کے دوران رخنہ اندازی کے خدشات کے پیش نظر 2500 سے زائدپولیس اہلکاروں کو سٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا تھا۔سٹیڈیم کے باہر کی حفاظت ریپڈ ایکشن فورسز کو سونپی گئی جبکہ سٹیڈیم کے اندر ہر سٹینڈ کے پاس ریاستی پولیس کے اہلکار تعینات رہے ۔دونوں ٹیمیںمقررہ وقت سے دو گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔ ریزرویشن کے لیے اس مہم کے تحت اس سے پہلے ہونے والے مظاہروں میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔



ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...