لاہور (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پانچ کھلاڑیوں کا شکار کرنے والے پاکستان کے سپن باولر بلال آصف کے باولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج چنائی میں ہوگا۔ قومی کھلاڑی گذشتہ روز لاہور سے چنائی روانہ ہوئے جہاں ان کا آئی سی سی کی منظوری شدہ بائیو میکنکس لیب میں ٹیسٹ ہوگا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بلال آصف باﺅلنگ کا بائیو میکینک ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بھارت سے دبئی روانہ ہو جائےں گئے اور دبئی میں 17ویںکھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں آنے کا امکان ہے اور وہ اس وقت تک وہ پاکستان ٹیم میں بولنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میںڈ بلال آصف نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے پاکستان ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا میچ کے اختتام پر میچ ریفری کی جانب سے ان کے باولنگ ایکشن کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے 14 روز کے اندر آئی سی سی بائیومکینکس لیب سے ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی تھی۔ آئی سی سی نے 19 اکتوبر کو بھارت کے شہر چنائی میں ٹیسٹ کے لیے تاریخ مقرر کی تھی جس کے لیے بلال آصف گذشتہ روز لاہور سے چنائی کے لیے روانہ ہوئے۔