دبئی ٹیسٹ کیلئے تیارہوں ‘ فٹ ہوجاﺅنگا: یاسر شاہ

Oct 19, 2015

دبئی (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے ۔وہ پہلے ٹیسٹ میچ قبل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوکر فائنل سکواڈ سے باہر ہوگئے تھے ۔ان کی غیر موجودگی کو کافی حد محسوس کیا گیا اور قومی ٹیم ہارنے بچ گئی ۔ انہوں نے کہا ابو ظہبی کیلئے بہت محنت کی تھی مگر زخمی ہونے بہت مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے کہا دبئی کیلئے تیارہوں ‘ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرونگا۔پہلے میچ میں سپن اٹیک مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم دباﺅ میں تھی اب غلطیوں سے سیکھ کر میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینگے ۔

مزیدخبریں