لاہور (نیوز رپورٹر) ساہیوال میں زیر تعمیر کول پاور پلانٹ پر کام کرتے ہوئے گر کر تشویشناک حالت میں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیے جانے والے چینی انجینئر کی ڈاکٹروں کی مسلسل کوششوں سے حالت سنبھل گئی۔ اتوار کو معالجین نے حالت خطرے سے باہر بتائی موقع پر موجود زخمی انجینئر کے ساتھیوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والا یہ چینی انجینئر ہفتہ کے روز 12فٹ کی بلندی سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے انجینئر کو فوری طور پر ایل جی ایچ منتقل کرنے اور پرنسپل پی جی ایم آئی و پروفیسر آف نیورو سرجری ڈاکٹر خالد محمود کو زخمی کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
ساہیوال کول پاور پلانٹ پر کام کے دوران زخمی ہونیوالے چینی انجینئر کی حالت سنبھل گئی
Oct 19, 2015