لاہور(پ ر) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ زراعت کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں اور کسان پیکج محض ’’ لالی پاپ ‘‘ ہے ، حکومت ایک طرف زراعت کو ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتی ہے تو دوسری طرف اپنے اقدامات سے اس کا استحصال بھی کر رہی ہے ،پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے زرعی مداخل، ٹیوب ویلوں کیلئے ڈیزل اور بجلی کے نرخوںپر خاطر خواہ سبسڈی کا اعلان کرکے قیمتوںکو تین سال تک منجمد کرنے کااعلان کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے کسانوںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کسان نہ صرف کروڑوں کی آبادی والے ملک کے لئے خوراک کا بندوبست کرتا ہے بلکہ صنعت کے لئے بھی خام مال مہیا کرتا ہے اس لئے ہمارے دور میں کسانوںکو وی وی آئی پی شہری کا درجہ حاصل ہوگا ۔