وہاڑی(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی وہاڑی کے اجلاس میں29کروڑ8لاکھ85ہزار رپے مالیت کے 89منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ 18کروڑ59لاکھ روپے مالیت کے 13منصوبوں کو فنی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کر دیا گیا ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں ای ڈی او فنانس محمد مظفر خان ، ای ڈی او ورکس خواجہ محمد صادق، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، ڈی او بلڈنگز عمران اشرف مان ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ شاہد بلال،ٹی ایم او وہاڑی میاں اظہر جاوید ، محمد حنیف ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ، اسسٹنٹ انجینیئر پبلک ہیلتھ طارق حبیب نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بروقت اجراءاور تکمیل متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منظور کردہ منصوبوں میں پختہ سڑکیں ، سولنگ ، سیوریج ، نالی ، جناز گاہ کی چار دیواری،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن شامل ہے نالی سولنگ، سیوریج ،پختہ سڑکیں، حلقہ پی پی233،پی پی 234،پی پی235،پی پی 236،پی پی 237،این اے 168، این اے 169 میںتعمیر کی جائیں گی اجلاس میںمحکمہ تعلیم کے32سکولوں کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی ہے ان میں پرائمری سے مڈل اور مڈل سے ہائی سکول کے منصوبے شامل کئے گئے ہیں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ان منصوبوں کے تعمیراتی معیار کو خاص طور پر بہتر رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
علی اکبر بھٹی