کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میںطیارے کے پائلٹ شہید ہوگئے ۔ پی اے ایف نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیاہے۔ مشرف کالونی سے تین کلومیٹردورپاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہوا۔حادثے کا شکار طیارے کو پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر باقر علی اڑا رہے تھے۔جو حادثے میں شہیدہوگئے ہیں۔ پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہوا ، پائلٹ طیارہ آبادی سے دور لے جانے کی کوشش میں شہید ہوا۔گرنے والے طیارے کے ملبے سے دھوئیں کے بادل کئی کلومیٹر دور سے نظر آئے۔ترجمان کے مطابق پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں زمین پر کوئی مالی وجانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا، طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد ہی گرگیا ۔ پاک فضائیہ کے مطابق ایئرہیڈکوارٹرنے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
طیارہ تباہ
کراچی پاک فضائیہ کا میراج طیارہ مسرور بیس کے قریبگرکر تباہ پائلٹ شہید
Oct 19, 2016