لاہور ( کامرس رپورٹر )سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ’’سمیڈا‘‘ کے زیر انتظام سرخ مرچوں کی مکینکل ڈی ہائیڈریشن کیلئے قائم ریڈ چلیز پراسیسنگ سنٹر کنری نے کام شروع کر دیا اور اس کے باقاعدہ افتتا ح کیلئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضے ٰ جتوئی کو دعوت بھجوادی گئی ہے۔ سمیڈا کے زرائع کے مطابق مذکورہ سنٹر کی افتتاحی تقریب 25اکتوبرکو ہوگی۔