لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف آزادی کشمیر کے مرکز ی سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی کے رن غلام محی الدین دیوان نے آزاد کشمیر کے تمام ڈویژنل صدور ، ٹکٹ ہولڈر ، عہدیدران اور ونگز کو ہدایت جاری کیں کے وہ 2نومبر کے اسلام آباد احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ، پی ٹی آئی کے کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کر کے پہنچیں گے، 2نومبر احتجا ج کی تیاریوں کے حوالے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایم ایل اے ماجد خان ، جواد گیلانی ، خواجہ فاروق، میاں اخلاق ، اسحاق طاہر اور گل خندان سمیت پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے کارکن تمام رکائوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے ، غلام محی الدین دیوان
Oct 19, 2016