لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس دوران 36اضلاع میں 328تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا جن میں پارٹنر سکولوں کے اساتذہ حصہ لیں گے۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولو ں کے اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں جدید تعلیمی تصورات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ طالب علموں کو الٹی ایجوکیشن کے ذریعے فیوچر لیڈرز کے طور پر ڈویلپ کیا جا سکے۔یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجا ب ایجوکیشن فائونڈیشن طارق محمود نے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔