تحریک انصاف کے احتجاج کے سلسلہ میں سلونی بخاری کی صدارت میں اجلاس

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین کا 2نومبر کے احتجاج کے حوالے سے پارٹی آفس میں سلونی بخاری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں 2 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ سلونی بخاری نے کہا کہ حکومت نے احتجاج میںرکاوٹ ڈالی تو تحریک انصاف کی خواتین بھر پور مذمت کر ے گی۔اجلاس میں روبینہ جمیل ،رخسانہ نوید ،شہناز خان ،فرحت منظور ،تبسم انور، شمسی ظفر ،سیما انوار ،ٖفرحت خالد ، شبنم جہانگیر ،عالیہ ،رابعہ، عطیہ ، غزالہ ، آصمہ، شمن، مصباع، روبینہ شاہین، شمنیہ، رافعت سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن