سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 25 بھارتی ماہی گیر گرفتار

Oct 19, 2017

کراچی (آن لائن) میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 25 بھارتی ماہی گیروں کر گرفتار کرلیا جبکہ 4 کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ گزشتہ روز ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 25 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار لیا۔ کارروائی کے دوران 4کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی کے لئے گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں