افغانستان: پولیس ہیڈ کوارٹرز، ٹریننگ سنٹر پر حملے، ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئی

خوست (اے ایف پی) افغانستان کے علاقے پکتیا اور غزنی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملوں، فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ 300 زخمی ہوئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں اور ان کو اندر سے مدد حاصل تھی۔ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے پولیس کی گاڑیاں جانی خیل ضلع سے حاصل کی تھیں۔ طالبان نے اگست میں جانی خیل ضلع پر قبضہ کرلیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن