سری نگر(کے پی آئی) لائن آف کنٹرول کے آر پار تجارت کے لیے رجسٹرڈ327 تاجروں میں سے 187تاجروں نے تجارت سے کنارہ کشی کر لی ہے۔ تجارت سے وابستہ327 افراد میں سے صرف 140تاجروں نے دوبارہ اندراج کرایا ہے ۔ آر پار تجارت کیلئے 327 تاجر گورنمنٹ کے پاس رجسٹرڈ شدہ تھے اور اب ان تاجروں کو ایک گورنمنٹ حکم نامے کے تحت نئے سرے سے آرپار تجارت کیلئے اندراج کرانا تھا جس کیلئے ان کو 15اکتوبر 2017 کی معیاد دی گئی تھی ۔تاہم اس بار صرف 140تاجروں نے آر پار تجارت کیلئے اندار ج کیا ۔