خیبرایجنسی(صباح نیوز) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل آرمی چھائونی میں ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں ایف سی اور این ایل سی کے اعلیٰ حکام جبکہ خوگا خیل قبیلے کے مشران نے شرکت کی۔ خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کرنل فرخ ہمایوں ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل مبشر این ایل سی کے ریٹائرڈ کرنل افتخار شنواری اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈی کوتل نیاز محمد طورخم تحصیلدار شمس الاسلام بھی اس موقع پر موجود تھے جرگہ طورخم زمین کے تنازعہ حل کرانے کی غرض سے منعقد ہوا تھا جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام فریقین ماضی میں کئے گئے معاہدوں کا احترام کرینگے ا ور اس پر عمل کیا جائے گا اور کسی قسم کے غیر قانونی ردعمل اور یا ہڑتال سے گریز کیا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق خوگا خیل قوم کو طورخم جائیداد سے مراعات دی جائے گی ۔