سابق صدر سردار فاروق لغاری کی ساتویں برسی کل منائی جائیگی

جہانیاں(آئی این پی) سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری کی ساتویں برسی 20اکتوبر جمعہ کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں ڈیرہ غازی خان،چوٹی زیریں سمیت بیشتر شہروں میںتعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ وہ نومبر1993ء تا دسمبر1997ء تک پاکستان کے صدر رہے اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ملک کے پہلے اور تاحال واحد سرائیکی سپیکنگ صدر تھے ۔سردار فاروق احمد خان لغاری 20اکتوبر 2010ء کو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...