لاہور(کلچرل رپورٹر+کامرس رپورٹر)سٹیج اورٹی وی کے معروف اداکارجاویدکوڈوکی طبیعت سنبھل گئی ۔انہیں گزشتہ روز وارڈسے کمرے میںشفٹ کردیاگیاہے۔اداکارانورعلی ،گوگاجی اوردوسرے فنکاروں نے ہسپتال میں ان کی عیاد ت کی۔جاویدکووڈکے بیٹے طیب نے بتایاکہ اب انکی دیکھ بھال بہتراندازمیں کی جارہی ہے اور ان کی صحت بہترہورہی ہے تاہم فی الحال وہ ہسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔دریں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال میں جاوید کوڈو کی عیادت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر اور ڈاکٹروں نے انہیں جاوید کوڈو کی صحت کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈاکٹر غلام صابر نے بتایا جاوید کوڈو معدے کے السر کے پرانے مریض ہیں اور السر پھٹ جانے کی وجہ سے فوری آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ بیمار فنکار کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو جاوید کوڈو کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی۔