سانحہ ماڈل ٹائون‘ پنجاب حکومت کی جوڈیشل رپورٹ منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتہ تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث پیش نہ ہو سکے اور پنجاب حکومت کی جانب سے اپیل پر کارروائی 23 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جسے لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسترد کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...