لاہور: کسان اتحاد کا وفد سی سی پی او آفس پہنچ گیا، وزیراعلیٰ سے ملاقات کی یقین دہانی کرا دی

لا ہور (نامہ نگار /کامرس رپورٹر)کسان اتحاد کے سربراہ چوہدری انور کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور امین وینس سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ حسب وعدہ کسان اتحاد کی قیادت کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کروائیں۔ سی سی پی او نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ جیسے ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے تو ان کی ملاقات کروا دی جائیگی۔ وفد نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے مطالبات تسلیم کئے جانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کسان اتحاد کے سینکڑوں ورکر جو جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں سے لاہور آئے ہیں اس وقت لاہور ہی میں موجود ہیں انہیں ایک کال کے ذریعے دوبارہ سڑکوں پر لایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...