پنجاب اسمبلی: اپوزیشن نے منی بجٹ مسترد کر دیا‘ مہنگائی کے خلاف قرارداد پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خبر نگار+ خصوصی نامہ نگار+ سپورٹس رپورٹر+ کامرس رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے منی بجٹ مسترد کر دیا ان کا مطالبہ تھاکہ حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لے۔ ڈیوٹی کے نام پر نئے ٹیکس منطور نہیں۔ صوبائی وزیر شیخ علائو الدین نے اپوزیشن کو جواب دینا چاہا مگر سپیکر نے اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے قرارداد کو رولز معطل کر کے ایون میں اس پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی، حکومت کوکورم پورا کرنے میں 55 منٹ لگ گئے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی پر آج عام بحث ہو گی۔ اجلاس ایک گھنٹہ تیس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔ وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا گیا کہ خادم اعلیٰ پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت اب تک 8ہزار 44 کلومیٹرکارپٹ روڈز کی تعمیر 85ارب لاگت سے مکمل ہو چکی ہیں اور اس منصوبے پر 100ارب خرچ کئے جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔ پیاز، آلو، ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں۔ اسحاق ڈار کی پالیسیوںکی سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے۔ حکومت نے ریگولیٹری ڈیوٹی کی صورت میں منی بجٹ پیش کردیا ہے۔ اب پھر مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے، مہنگائی پر عوام رو رہے ہیں۔ عارف عباسی نے کہا کہ وزیر خزانہ ملزم ہے۔ جس سے کوئی غیر ملکی ادارہ ملنا پسند نہیں کرتا ہے۔ صوبائی وزیر شیخ علائو الدین نے کہا کہ وہ فوری جواب دینے کیلئے تیار ہیں مگر سپیکر کی طرف سے جواب کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ بعدازاں اجلاس شروع ہوا تو سپیکر کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی پر آج عام بحث کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ پی ٹی آئی رکن آصف محمود نے دوسرے روز بھی اپنے مدمقابل ہارے ہوئے لیگی امیدوار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سپیکر سے کہا آپ سابق رکن کا دفاع کررہے ہیں کیونکہ وہ آپ کی پارٹی کے ہیں، آپ کو ہمارا دفاع کرنا چاہیے جو موجود دور میں اسمبلی کے ممبر ہیں۔آصف محمود کا کہنا تھا کہ ان کے مخالف الیکشن ہارنے والے مسلم لیگی امیدوار ترقیاتی کاموں پر بطور موجودہ رکن اسمبلی اپنی تختیاں لگوا رہے ہیں۔سپیکر نے جواباً کہا ہائوس کے سابق ممبران کے بارے میں الزامات تراشی درست نہیں اگر آپ ان کے خلاف باتیں کرینگے تو کل کو کوئی آپ کے خلاف بھی بات کرے گا۔ پارلیمانی سیکرٹری میاں طاہر تین ماہ بعد بھی اپنی تحریک کا جواب نہ آنے پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر پرس پڑے۔ لیگی رکن وحید گل نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والے کی نشاندہی ہو گئی ہے تمام ارکان کی متفقہ رائے ہے کہ اس کو پارٹی سے نکالا جائے اور اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ رانا ثناء اللہ خان نے زکوٰۃ و عشر اور صوبائی موٹر گاڑیوں کے حوالے سے دوترمیمی بل متعاف کرائے جنہیں سپیکر نے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔ ایوان میں 9محکموں پبلک سروس کمیشن2016ء ،پنجاب فنڈز کمیشن کی سالانہ رپورٹس2013-14ء ،2014-15ئ،2015-16ئ،محکمہ جنگلات کی مد بندی حسابات برائے سال2015-16ء محکمہ جات (ورکس ڈیپارٹمنٹ) سی اینڈ ڈبلیو،ایچ یو ڈی،اینڈ پی ایچ ڈی،آبپاشی،ایل جی اینڈ سی ڈی اور دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلینس اتھارٹی،حکومت پنجاب کے حسابات کی آڈٹ رپورٹس سال2016-17ئ، ایف ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے حسابات کی سپیشل آڈٹ رپورٹس برائے سال2014-15-ء ،2015-16ء ،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم (آشیانہ قائد )اٹاری سروبہ لاہور کے حسابات کی پراجیکٹ آڈٹ رپورٹ برائے سال2012-13ئ،اضافی اسمبلی بلڈنگ لاہور کی تعمیر کے حسابات پر پراجیکٹ آڈٹ رپورٹ 2014-15ء ،چوہان ڈیم راولپنڈی محکمہ آبپاشی کے حسابات کی کا ر کر د گی آڈٹ رپورٹ سال2014-15ء اورپنجاب پبلک سیکٹر انٹر پرائز (اے آرایف ایس ای) کی حکومتی حسابات کی آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش کردی گئیں۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج جمعرات صبح10بجے تک تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف درآمد ی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کا منی بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے بجٹ کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ نام نہاد خادم نے سات سالوں میں 700 لگژریاں گاڑیاں خرید کر سادگی کے دعوے خاک میں اڑا دیئے، ذاتی استعمال کیلئے اربوں روپے سے ہیلی کاپٹر خریدا، تین جگہوں پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی سکیورٹی پر2752 سے زائد اہلکار تعینات اور 125گاڑیوں کا دستہ ہر وقت موجود انکی حفاظت پر مامور رہتا ہے، چین میں پنجاب کے مختلف منصوبوں میں7ملین کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سپورٹس رپورٹر کے مطابق اپوزیشن کی طرف سے بار بار کورم کی نشاندہی کے باوجود حکومت ایجنڈے کی کارروائی مکمل کرنے میں کامیاب رہی۔ مسودہ قانون زکوٰۃ و عشر 2017ء اور مسودہ قانون (ترمیم) صوبائی موٹر گاڑیاں 2017ء ایوان میں پیش کیے گئے۔ اجلاس آج صبح 10 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...