لاہور: پی آئی اے کے اوسلو جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ، مرمت کے بعد روانہ

Oct 19, 2017

لاہور(خبر نگار)علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر اوسلو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 751 کی دُم سے ہوا میں پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد جہاز کو لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جہاز کو کلیئرنس سے پہلے دوبارہ روانگی سے روک دیا۔ اوسلو جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی ٹیل سے پرندہ ٹکرا گیا جس پرسول ایوی ایشن نے جدید بوئنگ 777 ہوائی جہاز کو پرواز سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ کے عملے کو پہلے جہاز پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔بعد ازاںپی آئی اے انجینئرنگ کے عملے نے 1122 کی لفٹ منگوائی اور بوئنگ 777 کو کو کرا چی کی بجائے لاہور میں ہی مرمت کر لیاگیا۔ 24 گھنٹے کی مرمت کے بعد جہاز کو کلیئر کیا گیا اوراوسلو جانے والی پرواز 751 دوپہر دوبجے روانہ ہو گئی۔جہاز میں خرابی کے باعث مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ۔

مزیدخبریں