اسلام آباد (آن لائن)نیب ہیڈ کوارٹرز کے عقب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس کے گھر کی چھت سے مشکوک بیگ برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیکنگ کے بعد کلئیر قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب ہیڈ کوارٹرز کی نئی بلڈنگ کے عقب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس نیب ایاز بشیر کے گھر کی چھت پر ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا توپولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت ایاز بشیر کے گھر پر پہنچ گئی اور وہاں پر بریف کیس کو چیک کیا تو اس میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے بیگ کو کلئیر قرار دے دیا ۔
اسلا م آ با د : ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس نیب کے گھر کی چھت سے مشکوک بیگ برآمد
Oct 19, 2017