اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کے گھر پر چھاپا ماراگیا مگر وہ نہیں ملے۔عدالت نے عمران خان ،طاہر القادری کی زمینیں قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو انہوں نے کہا انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کے دوبارہ وارنٹ نکالے ۔کے پی میں احتساب دفتر کو تالا لگانے والوں نے چیئرمین نیب کے لئے تین نام تجویز کیے۔ ایس ایس پی تشدد کیس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جا چکی، عمران خان نے 1997اور 2002 کے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا،عمران خان بار بار بیانات بدل رہے ہیں۔ جس ریکارڈ میں عمران خان کے خلاف ثبوت ہیں وہ نہیں منگوایاگیا،عمران خان کسی عدالتی حکم کو معتبر نہیں سمجھتے ،انہوں نے خود تسلیم کیا کہ جوا کھیل کر پارٹی کا قرض اتارا،ان کے پاس بیرونی فنڈنگ کا کوئی ثبوت نہیں ۔ جوا کھیلنے والے صادق اور امین ہیں باقی سب جھوٹے ہیں۔ عمران خان کے پاس بیرونی فنڈنگ سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ہے عمران خان نے ٹیکس چوری اور غلط بیانیاں کی ہوئی ہیں۔
عمران کے گھر بنی گالا چھاپہ مارا گیا مگر وہ نہیں ملے: دانیال عزیز
Oct 19, 2017