سیکرٹری سینٹ نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کو پارلیمنٹ کی کارکردگی پر بریفنگ دی

اسلام آباد/ سینٹ پٹرس برگ (صباح نیوز) سینٹ نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کو پارلیمان کی کارکردگی پر بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے راہ راست، راہ نجات، ضرب عضب سے جاری اپریشن ردالفساد کو پارلیمان کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے غلط الزامات کا پاکستانی پارلیمان نے موثر جواب دیا ہے، علاقائی امن و استحکام کے لیے آزادانہ خارجہ پالیسی بنانے کے پالیسی گائیڈ لائنز پیش کئے، یمن کے بحران پر بھی مشترکہ قرارداد پاس کی گئی۔ بین الاقوامی معاملات میں پارلیمانی رد عمل میں مشترکہ دانشمندی جب کہ آمرانہ دور کے اقدامات عارضی نوعیت کے ہوتے ہیں جن کے پیچھے سیاسی بصیرت نہیں ہوتی۔ اس امر کا اظہار سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے سینٹ پٹرس برگ روس میں گزشتہ روزبین الپارلیمانی یونین کے 137ویں اجلاس میں کیا۔ اسلام آباد میں سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری سینٹ نے پارلیمانوں کے سیکرٹری جنرل کی تنظیم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پارلیمان نے درپیش چیلنجوں اور بحرانوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے بروقت موثر قانونی اور آئینی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سیکرٹری سینٹ نے بتایا کہ بحران کے حل کے لیے مرکزی عمل داری انتظامیہ کی رہی ہے اور پارلیمان کا حکومتیں ہونے کے باوجود کئی ممالک میں کردار محدود رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 2008 سے جمہوریت کی بحالی کے بعد اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہوا ہے اور پارلیمنٹ کی عمل داری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...