جاپان پاکستان کو پولیو کے تدارک کیلئے 520 ملین ین کی مالی امداد فراہم کرے گا

Oct 19, 2017

اسلام آباد(آئی این پی) جاپان کی حکومت نے پاکستان کو پولیو کے تدارک کے لیے جاری جددوجہد اور پولیو ویکسین کی ترسیل و خریداری میں تعاون کی فراہمی کے لیے 520 ملین ین کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاپان حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اس مالی امداد سے سال 2017-18 کے دوران پولیو وائرس کی افزائش نسل کے حوالے سے قلیل موافق موسم میں اہداف کے حصول کیلئے پولیو ویکسی نیشن مہم کو زیادہ موثر انداز سے چلانے میں مدد ملے گی۔ جاپان کی جانب سے اعلان کردہ مالی امداد کیلئے جاپان حکومت کے زیر انتظام مالی امداد کے ادارے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے حکام نے آج باقاعدہ طور پر معاہدے پر دستخط کے بعد دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

مزیدخبریں