ملتان (نمائندہ نوائے وقت) بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے عمومی حالات و واقعات زیر بحث لائے گئے۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی مدت ختم ہونے پر نئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبرکو عہدیداران کی مدت ختم ہو جائے گی۔ دستوری روایت کے مطابق فی الفور جنرل باڈی کا اجلاس بلایا جائے۔