ایف بی آر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے: لاہور چیمبر

Oct 19, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اورسینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دس تا پچاس فیصد سے زائد ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر اٹھائے گئے اس قدم کے نقصان دہ معاشی نتائج برآمد ہونگے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ لاہور چیمبر زور دے رہا تھا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ سے قبل سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے لیکن ایف بی آر نے یکطرفہ قدم اٹھاکر تاجر برادری کو مایوس کیا ہے۔ ضروری خام مال اور اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ سمگلنگ کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔

مزیدخبریں