ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”ملالہ میجک پنسل“ شائع

Oct 19, 2017

لندن (عارف چودھری) نوبل انعام یافتہ اور نیویارک ٹائمز کی بہترین مصنفہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”ملالہ میجک پنسل“ شائع کر دی گئی۔ یہ کتاب نوجوانوں کیلئے مشکلات میں بھی امید پر قائم رہنے کا سبق دیتی ہے۔ ملالہ نے اپنی بچپن کی تصوراتی اور خیالاتی سوچوں کو بھی تحریر کی شکل دی ہے۔ ملالہ بچپن میں ایسی پنسل چاہتی تھی جو اسکی خواہشات کو پورا کرے۔ سب کو خوش رکھنا، شہر سے کوڑے کی بدبو کو ختم کرنا اور زیادہ دیر تک سونا لیکن جب تک ملالہ بڑی ہوئی اور معاشرے کی پہچان سے روشناس ہوئی تو اسے سمجھ آیا کہ ان چھوٹی چھوٹی خواہشات سے زیادہ بڑے بڑے مسائل ہیں۔ جن کے خاتمے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔
کتاب

مزیدخبریں