اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان بالا (سینیٹ) کا اجلاس 23 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ اہم قومی بین الاقوامی امور اور عوامی نوعیت کے اہم مسائل کو زیرغور لایا جائے گا۔ بدھ کو ایوان صدر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 23 اکتوبر بروز پیر سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ہے۔