کابل (آئی ا ین پی+ آن لا ئن) افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار کے ضلع بتی کوٹ میں ڈرون حملے میں 2 طالبان رہنما فیصل اور عبیداللہ مارے گئے۔افغان حکام نے کابل میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنانے اور ایک بمبار کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر الزبتھ سے تعلق رکھنے والے افغان نڑاد امریکی شہری احمد خان رحیمی کو دو بم نصب کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا دیا گیا ہے، رحیمی کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں نیو یارک میں چیلسیا کے مقام پر بم دھماکے اور نیو جرسی میں ایک اور بم نصب کرنے کے الزام میں اسے مجرم قرار دے دیا گیا ۔