اسلام آباد/کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے سی پیک سے جڑے منصوبوں میں اربوں کی مبینہ کرپشن کے معاملے کو پی اے سی میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے خورشید شاہ کو اس معاملے کےلئے خط تحریر کردیاہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ 400 ارب کی مبینہ کرپشن کا معاملہ فوری طور پر پی اے سی میں اٹھایا جائے۔ اس حوالے سے خورشید شاہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا فوری اجلاس طلب کریں۔