قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں عائشہ گلالئی کے الزامات کہاوت سے جوڑ دیئے گئے

اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ واقتصادی امور میں عائشہ گل لالئی کے الزامات کو آگ اور دھویں کی کہاوت سے جوڑنے پر زور دار قہقے لگ گئے، مسلم لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جہاں آگ ہوتی ہے وہیں سے دھواں اٹھتا ہے کی مثال عائشہ گل لالئی کے الزامات پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز اجلاس کی کارروائی کے دوران سیکیورٹی ایکسچینج کمشن کے حکام سے میٹروبس ملتان کے سکینڈل کے حوالے سے الزامات کی زد میں آنے والی کمپنیوں کے ملوث ہونے نہ ہونے کے بارے میں واضح جوابات کا اصرار کرتے رہے ۔

ای پیپر دی نیشن