لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 147اسسٹنٹ کمشنروں کے لئے نئی گاڑیاں خرید لیں۔ گاڑیاں 65کروڑ 87لاکھ روپے میں خریدی گئیں جبکہ اس کے علاوہ بورڈ آف ریونیو کے ممبران کے لئے بھی گاڑیاں خریدی گئی۔ یہ گاڑیاں تین ہزار سی سی ڈبل کیبن خریدی گئی ہیں۔