خطہ میں اقتصادی تعاون کیلئے پارلیمانی روابط کو فروغ دے رہے ہیں‘ رضا ربانی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ایک موثر اورفعال حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الپارلیمانی یونین کے ایک سو پینتسویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خطے میں قیام امن میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔ اجلاس کے دوران رضاربانی نے ایران، اومان، ترکی، بیلاروس کے سپیکروں اور چین اور دیگر علاقائی ممالک کے پارلیمانی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم خطے میں اقتصادی تعاون اور قیام امن کیلئے پارلیمانی روابط کو فروغ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن