لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ختم نبوت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف صوبائی آفس مین داتا دربار روڈ پر احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہدعبد الرسول خان نے کہا ہے رانا ثناء اللہ ، زاہد حامد ، بیرسٹر ظفراللہ ، انوشہ رحمن ، احسن اقبال ، سردار ایاز صادق و دیگر اراکین پارلیمنٹ کو حکومت فوری برطرف کرکے ان پر مقدمہ درج کرئے اس موقع پرشیخ محمد نواز قادری ، حافظ رمضان قادری ، افتخار خان ، پیر سیف اللہ نقشبندی ، علامہ سرفراز سیالوی، سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔