لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے شرجیل کی اپیل پر پی سی بی ایجوڈیکیٹر نے سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جسٹس (ر) فقیر محمد ڈوگر کو ایجوڈیکیٹر مقرر کیا گیا ہے جو اب 26 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر شرجیل خان کیس کی سماعت کرینگے۔ گذشتہ روز ایجوڈیکیٹر کے سامنے پیش ہونے کے بعد شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود مختار ایجوڈیکیٹر نے دونوں اپیلیں سنیں، امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا ہماری سزا کم ہوگی یاختم ہوگی۔ شرجیل خان اور محمد عامر کا کیس بالکل مختلف ہے، ہمارا موقف ہے کہ سزا غلط دی گئی۔