لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لارل بنک پبلک سکول کے زیر اہتمام سالانہ لٹل ماسٹر چیس ٹورنامنٹ 25 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ایک روزہ چیس ٹورنامنٹ الحمرا ٹاون کیمپس میں ہوگا جس میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں انڈر 10، انڈر 14 اور 14 سال سے نوجوان بچوں کی کیٹگری رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عمران میاں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں جس کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 نومبر ہے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 60 ہزار روپے ہے جو کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ ایک سکول 6 انٹریز بھجوا سکتا ہے جبکہ شریک بچوں کو سکول یونیفارم میں آنا ضروری ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں میں چیس مقابلے کرانے کا ایک مقصد بچوں کی ذہنی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انکو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مواقع فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں عدیلہ عابد کوارڈینیٹر، محمد شہزاد منیجر جبکہ محمد ندیم سپورٹس کوارڈینیٹر ہونگے، ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند سکولز اپنے بچوں کی لارل پبلک سکول الحمرا ٹاون کیمپس میں رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔