احتساب عدالت ہنگامہ : طلال چودھری طارق فضل نے وکلا اور پولیس میں صلح کرادی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعظم نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے دوران وکلا اور پولیس میں ہنگامہ آرائی کا ڈراپ سین ہو گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت کیڈ طارق فضل نے وکلا اور پولیس میں صلح کرا دی۔ڈپٹی کمشنر آفس میں صلح کے بعد وکلا نے مقدمے کی درخواست واپس لے لی۔ تین پولیس افسروں کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس بھی رکوا دئیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے خدشے پر صلح کروائی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...