اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بری فوج کے چار افسران کو لیفٹیننت جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان میں سے دو کی نئی تعیناتیاں بھی کر دی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل ماجد احسان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضوان اخترکی ایک سال قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد یہ منصب ایک ہفتے سے خالی تھا۔ ترقی پانے والے عبداللہ ڈوگر کو ملتان کور کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے عامر عباسی اور حمودا لزمان، تقرری کے منتظر ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آرمی ائر ڈیفنس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام اللہ، اپنی مدت ملازمت پوری کر کے رواں سال ماہ دسمبر میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔