پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہاہے کہ انھیں دوسرے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے خاص کر فیلڈنگ کا معیار بہت ہی مایوس کن رہا

Oct 19, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہاہے کہ انھیں دوسرے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے خاص کر فیلڈنگ کا معیار بہت ہی مایوس کن رہا۔ وہ جیت کے سلسلے کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے مسلسل جیتنے سے اس میں استحکام آئے گا اور کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا ہوگا۔ انھیں دوسرے میچ میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے خاص کر فیلڈنگ کا معیار بہت ہی مایوس کن رہا۔میچ میں بابراعظم اور شاداب خان کی پارٹنرشپ بہت اہم رہی جس کے بعد بولرز نے بڑی عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے دوسو انیس رنز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اس میچ کا سب سے مثبت پہلو یہی ہے کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہشان تلکارتنے کا کہنا ہے کہ شکست کے باوجود ابھی میچز باقی ہیں اور ان کے کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے غیرمعمولی کارکردگی دکھانی ہوگی۔ انھیں اپنی ٹیم کی بیٹنگ سے مایوسی ہوئی ہے۔کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میںذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں