لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب میں فن وثقافت کی ترویج اورپنجاب کونسل آف دی آرٹس کی کارکردگی کوبہتربنانے کےلئے تاریخ میں پہلی بارملازمین کےلئے ورکشاپ کااہتمام کیاگیا۔ایک روز ہ ورکشاپ منی ہال اوپن ائیرتھیٹرباغ جناح میںہوئی جس میں پنجاب بھرکی تمام آرٹس کونسلوں کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹرزسے لیکرکلرکوں تک تمام ملازمین نے شرکت کی ۔ورکشاپ کااہتمام ایڈیشنل سیکرٹری کلچراورپنجاب کونسل آف دی آرٹس کی ایگزیکٹوڈائریکٹرثمن رائے کی ہدایت پرکیاگیا۔ورکشاپ میں مختلف سیشن رکھے گئے تھے۔ اے ڈی پی اورآفس مینجمنٹ پرلیکچر ثمن رائے نے دیا ۔ لازمی ثقافتی ورثہ آئی سی ایچ پربھی لیکچر دیا گیا ۔ ورکشاپ میں لیکچردینے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن،ماہرمعاشیات اور آڈٹ رب نواز،ڈپٹی ڈائریکٹرڈرامہ میاں عتیق،ڈپٹی ڈائریکٹرکرافٹ سعید خان،مصباح الحق ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرغلام عباس لاہور ،ریزیڈنٹ ڈائریکٹر راولپنڈی وقار ، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر فیصل آبادصوفیہ بیداراوردیگرافسران شامل تھے ۔
انہوں نے ڈرامہ ،کرافٹ ،ایڈمنسٹریشن،آڈٹ ،نارمل ورک ،سیاسی مسائل،پروگرامز اورمختلف موضوعات پرلیکچردئیے گئے ۔ورکشاپ صبح نوبجے شروع ہوئی اورشام چاربجے تک جاری رہی ۔اس حوالے سے ثمن رائے کاکہناتھاکہ ورکشاپس کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ہرتین ماہ بعد مختلف موضوعات پرورکشاپس ہونگی۔
پنجاب میں فن و ثقافت کی ترویج پہلی بار ملازمین کیلئے ورکشاپ
Oct 19, 2017