سکیورٹی ادارے سانحہ قصور جیسے واقعات رونماہونے سے روکیں:پیر معصوم نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی اور سیدہ فائزہ نقوی نے قصور کی ننھی بچی زینب کے قاتل عمران کو پھانسی دینے کے اقدام پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ عدالتوں میں زیر التوا ایسے ہی مقدمات کو بھی اسی رفتار کے ساتھ ٹرائل مکمل کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔قصور کا واقعہ دل دہلا دینے والا اور معاشرے کے لئے چشم کشا اور عبرتناک بھی ہے کہ درندے نے صرف زینب ہی نہیں ، متعدد معصوم بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل بھی کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے اگر اپنی ذمہ داریاں اداکرتے تو قصور جیسے واقعات رونما نہ ہوتے مگر بدقسمتی سے ایسا ممکن نہیں ہوا۔جے یو پی کے رہنماوں نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ والدین کے ساتھ سکیورٹی ادارے بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...