لاہور(نامہ نگار )شہر میں ٹرےفک حادثات کے مختلف واقعات مےں 2افرادہلاک ہو گئے ہےں۔بتایاجاتا ہے کہ کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں سڑک عبور کرتے ہوئے 50سالہ وارث کو کچل کر ہلاک کر دےا جبکہ بس ڈرائےور موقع سے فرار ہو گےا ہے ۔علاوہ ازےں گارڈن ٹاﺅن کے علاقے میں دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا ادریس گزشتہ روززخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گےا ہے ۔پولیس نے دونوں نعشیں قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لئے ورثا ءکے حوالے کر دی ہےں۔