لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سرگودھا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اکرم چوہدری اور چیف ایگزیکٹو محمد جاوید نے ضمانت کےلیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزاران وکیل نے موقف اختیار کیا پے کہ نیب لاہور نے خلاف قانون گرفتار کیا اور ریمانڈ لیا احتساب عدالت نے جج نے بھی ریمانڈ بھی خلاف قانون دیا وکیل نے بتایا کہ سرگودھا یونیورسٹی نے کیمپس غیر قانونی نہیں کھولے اور ان کر خلاف قانون کیمپس کھولنے کا الزام غلط ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت نیب کہجانب سے گرفتاری اور احتساب عدالت کے ریمانڈ کو کالعدم قرار دے، وکیل نے مزید استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔