زیادتی کا نشانہ بننے والی ملیر کی سویرابھی دوسری زینب ہے ، سید اسرارشاہ

Oct 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) ہزارہ وال اتحاد فارم کے بانی سید اسرار شاہ جیلانی او ر میو رابطہ کمیٹی کے صدر حسن شبیرمیو نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کہاہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا 8سالہ سویرا کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نہ ہوسکے، ضلع ملیر کی حدود ابراہیم حیدری میں ایک سال قبل معصوم بچی سویرا کے ساتھ ہونے وا لی زیادتی کے ملزمان ابھی تک قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میںکہاکہ معصوم سویرا دوسری زینب ہے جس طرح زینب کے مجرم کو پھانسی دی گئی ہے اسی طرح معصوم سویرا کے ملزمان کو گرفتارکرکے پھانسی دی جائے اور سو یرا اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ میو برادری کے سماجی رہنما حسن شبیر میو اور ہزارہ وال برادری کے رہنما سید اسرار شاہ نے حکومت ِ وقت، چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف آف پاکستان ودیگر متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ معصوم سویرا کے ساتھ زیادتی کرنے اور قتل کرنے کو کشش کر نے والے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور منظر عام پر لا کر پھانسی دی جائے، میڈیا بھی زینب کی طرح اس معصوم بچی سویر کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں