آئین کی معطلی آرٹیکل 6کے زمرے میں نہیں آتی:طاہر حسین سید

Oct 19, 2018

کراچی )اسٹاف رپورٹر ( پرویز مشرف محافظ پاکستان اور محسن عوام ہیں ان پر غداری کا مقدمہ چلانا ملک اور قوم کے ساتھ ظلم ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئیر رہنما طاہر حسین سید نے کہا ہے مشرف اور ارٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلانا آئین اور قوانین کے خلاف ورزی ہے اور بذات خود قابل احتساب و سزا عمل ہے کیونکہ آین توڑنا یا اس کو مسخ کرنا آرٹیکل 6کے ذمرے میں آتا ہے مگرپرویز مشرف نے آئین توڑا نہیں بلکہ کچھ عرصے کیلئے معطل کر کے ایمرجنسی نافذکی اور بعد ازاں اس کو بحال کردیا جس وقت پرویز مشرف نے آئین معطل کیا تھا اس وقت آرٹیکل 6میں آئین کی معطلی غدار ی یا قابل سزا جرم نہیں تھی بلکہ 2010کی اٹھارویں آئینی ترمیم میں آئین کی معطلی کو غداری قرار دیا گیا جبکہ پرویز مشرف نے 2007میں آئین معطل کیا تھا انھوں نے مزید کہا پرویز مشرف پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے سیاسی او ر ذاتی بناھ پر قائم کئے گئے ہیں لہذا ان کی چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے ان جھوٹے اور غیر قانونی مقدمات کو فوری طور پر ختم کریں ۔

مزیدخبریں