پشاور ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں، سکولوں، ہسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب پر پابندی لگا دی

Oct 19, 2018

پشاور (این این آئی) پشاور ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں، سکولوں اور ہسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے این او سی دینے پر پابندی عائد کردی۔ پشاورہائی کورٹ میں جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کواگلی پیشی پرطلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف حیات آباد کے رہائشی نے رٹ دائر کی تھی۔

مزیدخبریں