مانچسٹر:ق لیگ کی تقریب، ویمن ونگز کے مرکزی اور ریجنل عہدیداروں کا نوٹیفکیشن

مانچسٹر (عارف چودھری)مانچسٹر کے مقامی جے جے دیسی کچن ریسٹورنٹ میں مسلم لیگ ق، برطانیہ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا، وومین ونگزکے مرکزی اور ریجنل عہدے داروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ مسلم لیگ ق، برطانیہ کے صدر نعیم وڑائچ، سینئر نائب صدر رضوان ہاشمی، عذراقاضی نے شرکت کی۔ افزک تراب کو برطانیہ وویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری، حمیرا ثنا صدر نارتھ ویسٹ ریجن، صغرا نائب صدر نارتھ ویسٹ ریجن، نادیہ جنرل سیکرٹری نارتھ ویسٹ، سمیرا ریاض صدر مانچسٹر، انیسہ ملک نائب صدر، خدیجہ جنرل سیکرٹری مانچسٹر کو باقاعدہ طور پر جماعت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن